مرشد زادہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پیر کا بیٹا، پیرزادہ۔ (نور اللغات) ٢ - بادشاہ کا قریبی عزیز، شہزادہ۔ "بادشاہوں کے تذکروں میں ہم نے مرشد زادوں کا سنا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٢١٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مرشد' کے ساتھ فارسی زبان سے صفت 'زادہ' لگانے سے مرکب 'مرشد زادہ' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء کو "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - بادشاہ کا قریبی عزیز، شہزادہ۔ "بادشاہوں کے تذکروں میں ہم نے مرشد زادوں کا سنا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٢١٧ )

جنس: مذکر